Live Updates

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 16:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ عسکری عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہے جو نہ صرف جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا اعتراف ہے بلکہ قوم کے اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

سید مہدی شاہ نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں جس جرأت ، حکمت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کیا ،اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اُن کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گئے اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں خوراج سمیت ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کیے جانے والے آپریشنز مثالی ہیں، معرکہ حق میں ہندوستان کا غرور خاک میں ملانے والی عسکری قیادت قوم کا سرمایہ افتخار ہے جن کی سربراہی میں پاکستان انشاء اللہ ہر میدان میں سرخرو رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات