Live Updates

پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

بدھ 21 مئی 2025 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اورشائقین ِکرکٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبندافسران و اہلکار پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کو پی سی بی، ضلعی انتظامیہ اورسکیورٹی اداروں سے بہترین کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ڈولفن سکواڈ، پی آر یو و دیگرپولیس ٹیمیں کھلاڑیوں کی رہائشگاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز سے اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔سی سی پی او لاہور نے ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور پارکنگ پلان پر بھی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پی ایس ایل10کا کوالیفائر میچ کھیلا جا رہا ہے،لاہورمیں پی ایس ایل10کے کوالیفائر، الیمینیٹر اورفائنل میچزکھیلے جائیں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات