Live Updates

خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے، شازیہ مری

معصوم بچوں پر حملہ کرکے ایک بار پھر سانحہ اے پی ایس دہراہا گیا ہے،حملہ میں ملوث دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بیان

بدھ 21 مئی 2025 16:57

خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں پر حملہ کرکے ایک بار پھر سانحہ اے پی ایس دہراہا گیا ہے،بھارت کی پراکسی بزدل دشمن نے ایک بار پھر معصوم بچوں کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حملہ میں ملوث دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف مربوط آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ عزوجل معصوم شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ دے۔انہوںنے کہاکہ غم کی اس گھڑی شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ زخم پوری قوم کا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات