Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کی خضدار میں سکول بس پر حملہ کی مذمت

بدھ 21 مئی 2025 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک نے خضدار میں سکول بس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ میں ملوث دہشت گرد اور منصوبہ ساز انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے،سامنے آ کر لڑنے کی جرات سے محروم بزدل دشمن بچوں کو نشانہ بنارہاہے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کڑی آزمائش کے اس موقع پر شہید بچوں کے والدین سےتعزیت کرتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات