ڈرامہ سیریل ڈائن میں احسن خان نے ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا

بدھ 21 مئی 2025 22:01

ڈرامہ سیریل ڈائن میں احسن خان نے ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) پاکستانی اداکاراحسن خان کو کون نہیں جانتا، وہ ایک برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے 1998 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ شادی، بلی، گھر کب آو گے، سلطان، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، فلموں میں نظر آئے اور بعد میں ٹیلی ویژن پر چلے گئے۔ انہوں نے رمضان کے دوران ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔

(جاری ہے)

احسن خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یہ بتا کر سب کو حیران کن کردیا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریلڈائن میں کام کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات کی جوڑی ہے، جس نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کے ساتھ ان کی جوڑی پہلے بھی کامیاب رہی ہے اور ناظرین ہمیشہ انہیں ایک ساتھ اسکرین پر پسند کرتے ہیں۔ڈرامہ ڈائن کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے تحریر کی ہے، اور اس کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں۔ اس کی کہانی نہ صرف ستم سہنے کی روداد نہیں بلکہ ایک طاقتور اور دلیری کی داستان ہے، جس میں مرکزی کرداروں کی زندگی میں پیچیدہ اور جرات مندانہ فیصلے دکھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :