نامورگلوکارعدنان سمیع نے خاتون سنگر کنیکا کپور کے بیان سے اختلاف کردیا

جمعرات 21 اگست 2025 12:22

نامورگلوکارعدنان سمیع نے خاتون سنگر کنیکا کپور کے بیان سے اختلاف کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)نامور گلوکار عدنان سمیع نے خاتون سنگر کنیکا کپور کے بیان سے اختلاف کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے کنیکا کپور کے بھارتی انڈسٹری میں گانوں کے معاوضے سے متعلق دعوی پر ردعمل دیا۔بھارت میں گلوکاروں کو صرف 101 روپے کی علامتی رقم ملنے پر نامور گلوکار نے کہا کہ گانوں پر رقم کی ادائیگی کا معاملہ زیادہ تر ذاتی انتخاب کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا، ہر کسی کے ذاتی تجربات ہیں، اس پر عمومی فیصلہ نہیں دے سکتے، اگر کنیکا کپور کا تجربہ ہے تو ٹھیک ہی ہوگا، میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرسکتا۔عدنان سمیع نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت کیریئر کے ایسے مقام پر جہاں انڈسٹری میں میرے بہت سے دوست ہیں، کچھ دن پہلے ہی ایک دوست نے خوبصورت گانا بھیجا، جس پر میرے منیجر نے پوچھا، اس کے بارے میں کیا ہوگا تو میں نے کہا میں اس سے پیسے نہیں لوں گا، یہ میرا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کے اپنے بزنس اصول ہوتے ہیں، یہ آپ پر ہے کہ آپ کس کو کس طرح پیش کرتے ہیں۔کنیکا کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت میں گلوکاروں کو پیسے نہیں دیے جاتے، صرف 101 روپے بطور علامتی رقم دیے جاتے ہیں بلکہ کہا جاتا ہے کہ ہم آپ پر احسان کر رہے ہیں۔