پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا100واں یوم پیدائش (کل) منایا جائے گا

جمعرات 21 اگست 2025 12:28

پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا100واں یوم پیدائش (کل) منایا جائے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا100واں یوم پیدائش(کل) 22اگست جمعہ کو منایا جائے گاوہ22اگست1925 کو پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اردو کے عظیم افسانہ نگار،نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمدنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میںہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے گدڑیا کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔

اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ایک محبت سو افسانے اور ا اجلے پھول نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں بند گلی ، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میںوزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے وہ 7ستمبر 2004 کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔