بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 27خوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانے عائد

بدھ 21 مئی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 27خوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا۔ بدھ کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دالبندین میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و ناقص خوراک کی فراہمی پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی دالبندین شہر کے مختلف مضافات میں کارروائی کی گئی ۔

قوانین کی خلاف ورزی پر 3 بیکنگ یونٹس، 2 جنرل اسٹورز اور 1 ریسٹورنٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ ریسٹورنٹس اور بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، حشرات کی موجودگی، کھلے کوڑے دان، اشیا ذخیرہ کرنے کے نامناسب حالات، زنگ آلود ریفریجریٹر، اشیا کو پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، گندا فرش، صارفین کے زیر استعمال دہی میں حشرات کی موجودگی پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد بریڈ، اسنیکس، جوسز، مصالحوں میں پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، اور ممنوعہ اشیا گٹکا، ادب برآمد ہوئیں علاوہ ازیں متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ اور سیٹلائٹ ٹائون میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کی گئی ۔2 جنرل اسٹورز اور 1 بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئیں۔ عوام کو محفوظ و خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم نے ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 1 کریانہ اسٹور اور 1 برف کارخانہ سمیت مختلف وجوہات پر مراکز جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کیاگیا۔

جرمانہ کردہ کریانہ اسٹور سے پابندی عائد چائنیز نمک و ممنوعہ اشیا گٹکا برآمد ہوئیں جبکہ آئس فیکٹری کے پیداواری یونٹ میں صفائی کی ابتر صورتحال، برف سانچے زنگ آلود، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ و بی ایف اے ایس او پیز پر عمل پیرا نہ ہونے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے بغیر برف بنانے کیلئے گندے پانی کے استعمال پر ایکشن و متعدد مراکز بی ایف اے ایس او پیز کے مطابق تسلی بخش پائے گئے ۔

علاوہ ازیں 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔کوئٹہ کے معروف فوڈ اسٹریٹ پرنس روڈ میں قائم فوڈ کارنرز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران مختلف وجوہات پر 6 مراکز کے خلاف بی ایف اے حکام کا ایکشن لیاگیا۔2 کباب شاپس، 2 ریسٹورنٹس اور 2 جنرل اسٹورز مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ کباب شاپس اور ریسٹورنٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج، اشیا کی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل کے استعمال پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے ممنوعہ اشیا گٹکا برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

اسی طرح بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کا مغربی بائی پاس پر موجود ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 1 ملک شاپ کے خلاف ملاوٹ پر ایکشن لیاگیا۔ملک سیمپلز آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 1 دودھ فروش پر جرمانہ عائد کیا گیا، چشمہ اچوزئی میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 3 جنرل اسٹورز، 1 ہوٹل، 1 بیکری اور 1 نان شاپ مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ جنرل اسٹور اور ہوٹل مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے ۔