Live Updates

ؒ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، اسفند یار محمد زئی

بدھ 21 مئی 2025 19:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) ممتاز قبائلی رہنما، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف افواجِ پاکستان کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنی جرات، بصیرت اور قیادت سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن قوتوں کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، اور امن و استحکام کو یقینی بنایا۔ ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ہمیشہ سے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں، اور ہم سب جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آرمی چیف عاصم منیر وطنِ عزیز کی مزید خدمت اور دفاع کے لیے اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے، اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات