ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی زیرصدارت پنجاب پولیس کے ضلعی یونٹس کااجلاس

بدھ 21 مئی 2025 20:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرصدارت پنجاب پولیس کے ضلعی یونٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیشل برانچ، ہومیسائیڈ یونٹ، پی ایچ پی، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، ایس پی یو، پولیس سروس سینٹر، ریسکیو 15، پنجاب کانسٹیبلری سمیت دیگر یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیلڈ میں درپیش مسائل، موجودہ صورتحال اور بہتری کے لیے مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی اونے تمام یونٹس کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے، عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینے اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ تمام یونٹس کا مؤثر رابطہ اور فوری ردعمل ہی پولیسنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :