گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خضدارمیں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

بدھ 21 مئی 2025 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خضدار بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

سید مہدی شاہ نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انسانیت پر حملہ ہے بلکہ علم اور تعلیم کے دشمنوں کی ذہنیت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

ملک دشمن عناصر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں، لیکن ہمارے سیکیورٹی فورسز اور عوام ان کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ پوری قوم ایسے بزدلانہ حملوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔