سی سی پی اولاہورکی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد

جمعرات 22 مئی 2025 10:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) لاہور سینٹرل پولیس آفس میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کیمطابق اردل روم میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ کے ملازمین ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہوئے۔پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی اردل روم میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد ماتحت عملے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثرمیکانزم موجود ہے۔ فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کسی طرح قابل قبول نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل کی جائے گی۔ ڈویژنل ایس پیز باقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں ۔ پولیس ملازمین سے متعلقہ امور کوفوری نمٹایا جائے۔ پولیس ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔