وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی طارق محمود سمیر سے اظہار تعزیت

جمعرات 22 مئی 2025 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی و ایڈیٹر روزنامہ ممتاز، طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ محمد اسلم مرحوم کی وفات خاندان اور احباب کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔انجینئر امیر مقام نے طارق محمود سمیر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔