Live Updates

مایہ ناز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے دوسری مرتبہ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 22 مئی 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) مایہ ناز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے دوسری مرتبہ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا یونیورسٹی آمد پر تاریخی و پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان اور تمام شعبہ جات کے چیئرمینوں، فکیلٹی ممبران، ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر قاضی خرم شہزاد، ڈاکٹر حسن جہانگیری، یونیورسٹی سوسائٹیزکے طلباءاور تمام شعبہ جات کے طلباءو طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا والہانہ استقبال کیا، پھولوں کے گل دستے پیش کئے جبکہ یونیورسٹی سیکورتی فورس کی جانب سے فوجی بینڈ کی موجودگی میں زبردست پریڈ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان اور معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے پرتپاک استقبال کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈکٹر طاہر عرفان خان اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن کے درمیان یونیورسٹی چارج کے دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

دوران تقریب یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کی جانب سے وائس چانسلر کی استقبالیہ تقریب میں ڈائریکٹر قاضی خرم شہزاد اور طلباءو طالبات کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان اور رجسٹرار افتخار حسین و شعبہ کے سربراہان نے کیک کاٹا۔ وائس چانسلر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں رجسٹرار افتخار حسین اور فہیم زیب خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرفان خان کو خوش آمدید کہا جبکہ اپنے خطاب میں رجسٹرار افتخار حسین نے کہا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی موجودگی اور تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے اس ادارہ اور زیر تعلیم طلباءو طالبات کے روشن مستقبل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام فکیلٹی ممبران، طلباءو طالبات اور ایڈمنسٹرین کے مشکور ہیں جنہوں نے وائس چانسلر کا والہانہ اسقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ آج دوسری مرتبہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات ہونے اور آپ کی جانب سے مثالی استقبال پر دلی خوشی ہوئی، اﷲ سے دعا ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی دن دگنی رات چگنی ترقی کرے، اس کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ ملک و قوم کی ترقی اور روشن مستقبل کا اہم ذریعہ یہی تعلیمی درسگاہیں اور ذہین طلباءو طالبات ہیں۔

ڈاکٹر طاہر عرفان نے کہا کہ ایبٹ یونیورسٹی کی ترقی اور طلباءو طالبات کو دور جدید کے عین مطابق تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کر لائے جائیں گے، بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے دوسری بار ایبٹ آباد یونیورسٹی میں وائس چانسلر تیعنات ہونے کا مقصد وطن عزیز پاکستان و قوم کی خدمت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سعد جعفر نے ملک کی سلامتی اور یونیورسٹی کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی اور اختتام پر رجسٹرار افتخار حسین نے تمام شرکاءکا شکریہ اد کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات