فیصل آباد،اوباش افراد نے ورغلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو جبکہ 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا

جمعرات 22 مئی 2025 12:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے ورغلا پھسلا کر دوشیزہ کو بے آبرو جبکہ 5خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کی رہائشی روبی کو اوباش ملزمان کمیل وغیرہ نے ورغلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے طاہر کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ محمدی چوک کے شہزاد کی والدہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 75گ ب کے ندیم کی بیٹی(ش) کو نامعلوم ملزمان، ماموں کانجن کے سیف الرحمن کی بیٹی اور نواسے کی نامعلوم، سمندری کے علاقہ کبڈی چوک سے سیف الرحمن کی بیٹی (چ) کو اغوا کر لیا گیا‘ سمن آباد کے عبدالوحید کا بیٹا عبداللہ اور سمندری کے احسان علی کا بیٹا ذیشان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے‘ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔

پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :