Live Updates

انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق نے اپنے نام کرلیا

بانوکی تحریریں بھارت میں مسلمان خواتین اور لڑکیوں کی روز مرہ زندگی کی کہانیاں ہیں،رپورٹ

جمعرات 22 مئی 2025 15:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)بھارت کی 77 سال کی وکیل، ایکٹیوسٹ اور مصنفہ بانو مشتاق کو ان کی کہانیوں کے مجموعے Heart Lamp کے لیے اس سال کا انٹرنیشنل بکر پرائز دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کسی بھی کہانیوں کے مجموعے کو پہلی بار بکر پرائز کے لیے چنا گیا ہے اور بانو مشتاق یہ انعام پانے والی پہلی کناڑا زبان کی مصنفہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی کہانیاں جنوبی بھارت میں مسلمان خواتین اور لڑکیوں کی روز مرہ زندگی کی کہانیاں ہیں۔ بانو مشتاق نے کہا کہ ان کی کتاب نے اِس خیال سے جنم لیا کہ کوئی کہانی چھوٹی نہیں ہوتی، ہر کہانی ایک کائنات ہوتی ہے۔ ان کی کتاب کا کناڑا سے انگریزی میں ترجمہ دیپا بھاشتھی نے کیا۔ بکر پرائز مترجم کو بھی ملتا ہے اور یوں وہ یہ انعام پانے والی پہلی بھارتی مترجم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات