Live Updates

صدر آزاد جموں وکشمیرکا خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

جمعرات 22 مئی 2025 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خضدار بلوچستان میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سکول بس پر حملے کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں تین بچے شامل ہیں اور 38افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ بھارت کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات