Live Updates

بلاول بھٹو زر داری سے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات ، ادارے کی کار کر دگی بارے بریفنگ دی

جمعرات 22 مئی 2025 19:35

بلاول بھٹو زر داری سے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن روبینہ خالد نے بتایاکہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیوبینکنگ ماڈل کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ خالد سے مکالمہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات