Live Updates

سرحد چیمبر نے صوبا ئی حکو مت سے پر ا پر ٹی ٹیکس میں کمی، ڈبل ٹیکسز کا خا تمہ اور کاروبار مخالف قوانین میں ترامیم کا مطا لبہ

جمعرات 22 مئی 2025 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صوبا ئی ما لیا تی بجٹ بر ائے سا ل 2025-26 کے لئے تجا ویز میں خیبرپختونخوا حکومت سے ڈبل ٹیکسز با لخصو ص پر ا پر ٹی کی شر ح میں خا طر خو اہ کمی لانے، انڈسٹریل لیزکی ا را ضی پر پر ا پر ٹی ، پر وفیشنل ٹیکس کا خا تمہ، KPRA آڈٹ میں عمل کو ا ٓسان بنانا، سیل ٹیکس ان سر وس میں منا سب سطح تک کمی، بزنس کمیو نٹی کو سہولیات اور مسا ئل کے فور ی حل کیلئے کاروبا ر وتجا رت سے منسلک صو با ئی اداروں میں اصلاحا ت لانے، برا ٓمد ت پر صو با ئی انفر اسکٹچر ڈو پلیمنٹ سیں IDCکا مکمل خا تمہ،جا ئید ادوں کی انتقالات ا و رجسٹری کے ٹیکسو ں، فیسو ں میں کمی اور کاروبار د شمن قو انین، پا لیسیو ں اور اقد امات کے خا تمے اور مناسب ترامیم کے ذریعے قانون سازی، اصلاحات میں تبدیلیا ں لا نے سمیت آئندہ ما لیا تی بجٹ کو بزنس فر ینڈ لی بنا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سر حد چیمبرنے ا ٓئند ہ بجٹ میں متعلقہ قو انین میں کاروبا ر وصنعت کی ترقی سے متصا دم دفعات کو حذف کرنے پر زور دیا۔چیمبر نے بینک آف خیبر کے ذریعے آسان شر ا ئط پرچھو ٹے و در میا نے در جہ کے کاروبار وصنعتو ں کیلئے قر ضوں کی فراہمی کا بھی مطالبہ گیا۔ سر حد چیمبر کی بجٹ تجا ویز میں کہا گیا ہے کہ صو با ئی حکو مت کمر شل بنکو ں کی جا نب سے 16 فیصد صوبائی ڈپازٹ کے مقابلے میں 0.9 فیصد ایڈوانس کیلئے پیشگی کے تناسب کا بھی سنجیدگی نو ٹس لے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں، آئین کے مطابق صنعتی صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی و گیس کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا۔

سر حد چیمبر نے ٹرانسمیشن لائن کی جلد از جلد تکمیل اور گرڈ سٹیشن میں 80-85 میگاواٹ بجلی شامل کر کے صوبائی ہائیڈل پاورجزیشن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقین بنا یا جا ئے۔ سر حد چیمبر نے بجٹ تجا ویز میں امن و امان کی بحالی اور مختلف صوبائی ٹیکسوں کے بھاری بوجھ کو کم کرنے کیلئے فعال اقدامات،نادر ن با ئی پاس اور رنگ روڈ پر اجیکٹ سمیت شہر میں نشاندہی شدہ مقامات پر انڈر پاسز کی بر وقت تکمیل کو یقین بنا نے پر زور دیا ہے۔

سر حد چیمبر نے صوبائی حکومت کی جا نب سے حا ل ہی میں متعا ر ف کر وا ئے جا نے و الے گو دا مو ں کیلئے ایکٹ 2025 فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔سر حد چیمبر نے کاروبار سے متعلق تنازعات کے حل DRCs کی طرزپر صوبائی محکمے کو ادارہ جاتی پر مشتمل کونسل کی قیا م کی تجو یز پیش کی اور فورم میں تمام متعلقہ محکموں، اسٹیک ہولڈرز اور کاروباری برادری کی نمائندگی دینے کی تجو یز پیش کی ۔

صوبائی حکومت سے آئندہ صوبائی بجٹ 2025-26 میں سر حد چیمبر کی تجاویز کو شامل کرنے کا بھی پٴْر زور مطا لبہ کیا ہے ۔مذ کورہ بالا تما م تجا ویز کوخیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال-26 2025 پیش کرنے سے قبل،سر حد چیمبر نے گذ شتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان، صو با ئی وزیر برائے ریونیو نذیر، صو با ئی مشیر بر ائے خزانہ مزمل اسلم، وزیر اعلی کے معا و ن خصو صی بر ائے صنعت عبد الکر یم خان کے ساتھ ایک مشترکہ چیمبر ہا و س میں خصو صی نشت کا اہتما م کیا۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اجلاس کی صدارت کی۔چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، سابق صدورحا جی محمد ا فضل ، ملک نیاز احمد، فواد اسحاق، انجینئر مقصود انور پرویز، فیض محمدفیضی، سابق سینئر نا ئب صدر عمران خان مہمند،سابق نا ئب صدر شجا ع محمد ، و یمن چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر رابعہ بصری، ایگزیکٹیوکمیٹی کے ار اکین عباس فواد عظیم، عدنا ن نا صر، آفتاب اقبال، عبدالناصر،حسن ز ا ہد ین،اشفاق احمد، جنید الطاف،صا بر ا حمد بنگش، سجاد ظہیر، سیف اللہ خان، ضیاء الحق سرحدی کے علاوہ مختلف متعلقہ سر کار ی محکمہ جا ت کے اعلیٰ حکام، IAPکے صدر ایوب زکوری،ٰIAP سینئر نا ئب صدر حارث مفتی ، سیکر ٹری جنر ل سر حد چیمبر مقتصد احسن اور تاجروں، صنعت کاروں، درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کی بڑی تعداد میں اجلا س کے دوران مو جو د تھے۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل میقم خا ن نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کو تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صدر فضل مقیم خا ن نے مالی سال-26 2025 کے صوبائی بجٹ میں تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ قوانین اور پالیسیوں،اصلاحات، اقد امات میں ترامیم ، ٹیکسو ں میں خصو صی چھوٹ اور ریلیف دینے کا مطا لبہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ صوبائی بجٹ کو کاروبار دوست بنایا جائے اور کوئی نیا ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے اور صنعتوں اور کاروباروں میں ا ٓ سانیا ں پید ا کر نے اور تر قی کیلئے خصو صی ا قدا ما ت ا ٴْٹھا ئیں جا ئیں۔

انہوں ن کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ؂ڈبل ٹیکسز کا نفاذ کسی صور ت میں بھی قابل قبول نہیں ہے ۔بعد ازاں خیبر پختو نخو ا حکومت کے صوبائی وزراء اور مشیروں نے سر حد چیمبر اور تا جر بر دا ری کی تجاویز سے اتفاق کیا اورSCCI اور اسٹیک ہولڈرز کوکاروبار میں ا ٓسا نیا ں پید ا کر نے کیلئے ، آئینی حدود کے مطابق قوانین ،پالیسیوںاور ا قدا مات میں مناسب ترامیم کرنے اور آئندہ صوبائی بجٹ-26 2025 میں تاجر برادری کی تجاویز کو بھی شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات