چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے،وزارت خا رجہ

جمعرات 22 مئی 2025 22:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ نچینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ نکے لیے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مستقل حمایت فراہم کرتی رہے گی۔