Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت انصاف، شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کاربند ہے،وزیر برائے لائیو سٹاک

جمعہ 23 مئی 2025 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت انصاف، شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کاربند ہے، عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف عوامی وفود اور شہریوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈووکیٹ اور ایم پی اے سلطان روم بھی موجود تھے۔ لوگوں اور مختلف وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ فضل حکیم خان نے تمام شہریوں کے مسائل کو نہایت سنجیدگی اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات متعلقہ محکموں کو جاری کیے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عام آدمی کو بااختیار بنانے، ریلیف فراہم کرنے اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ عوامی خدمت عبادت ہے اور یہی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ ہم اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ عوامی مسائل کا بروقت حل ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات