فیصل آباد پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 905 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے

جمعہ 23 مئی 2025 12:04

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 905 افراد کے خلاف کارروائی کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں، رواں ماہ مئی کے دوران فیصل آباد پولیس نے خلاف ورزی کرنے والی206ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔رواں سال 2025 کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 905 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کرایہ داری ایکٹ عوام کی سیکیورٹی اور تخریبی سرگرمیوں سے بچنے کیلئے نافذ العمل ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :