غزہ میں 29 بچے اور بوڑھے افراد بھوک کی وجہ سے جاں بحق

جمعہ 23 مئی 2025 12:26

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)غزہ میں 29 بچے اور بوڑھے افراد بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزیر صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصے پر پھیلی خوراک کی ناکہ بندی سے غزہ میں یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ کم از کم 29 بچے اور بوڑھے بھوکے رہ کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے کئی ہفتوں سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی ادرارہ خوراک، اقوام متحدہ کے دیگر ادارے اسی امر کی طرف نشاندہی کر رہے تھے کہ غزہ میں طویل عرصے سے خوراک کی ناکہ بندی اسرائیلی فوج نے جاری کر رکھی ہے جو کسی بڑے انسانی المیے کا باعث بن سکتی ہے۔ان اداروں کے مطابق تقریبا 23 لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہری بھوک اور قحط کی زد میں ہیں۔ جنہیں اسرائیل نے کم از کم اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ سے خوراک، پانی، ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے محروم کر رکھا ہے اور دو مارچ سے غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے۔