ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے، پینٹاگون

علاقائی سلامتی کے حصول میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان شان بارنیل

جمعہ 23 مئی 2025 13:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان شان بارنیل نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں خاص طور پر دفاعی تعاون کے معاملات میں یہ تعلقات زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں امریکی مشیر نے علاقائی سلامتی کے حصول میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی صدر ٹرمپ کے باہمی خوشحالی کے ویژن کا حصہ ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو سراہنے کے پینٹاگون کے عزم کی بھی تصدیق کی۔