Live Updates

ایئر سیال کا 2 جون سے پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان

جمعہ 23 مئی 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ترجمان ائیر سیال محمد امتیاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیسری نجی ائیر لائن نے پاکستان کے مختلف شہریوں سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر ائیر سیال کشمیر روڈ پکا گڑھا میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نئی سروس کے ذریعے اب مسافر زیادہ سہولت، آسانی اور تسلسل کے ساتھ دبئی کا سفر کر سکیں گے،ایئر سیال کی یہ پروازیں پاکستان کے شہروں سیالکوٹ ، لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے روانہ ہوں گی، اور دبئی کے لیے براہِ راست سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعلان ایئر سیال کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد پاکستان اور دبئی کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات