ادبی حلقوں کا پنجابی زبان کے نامور شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 23 مئی 2025 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ادبی حلقوں نے پنجابی زبان کے نامور شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ان کا انتقال پنجابی ادب کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے،ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، پنجابی شاعری میں مرحوم کی خدمات تادیر زندہ رہیں گی۔ ادبی حلقوں نے کہا کہ مرحوم کا کلام نوجوان نسل کے لئے فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔دریں اثنا ادبی حلقوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :