Live Updates

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال آمد

ہفتہ 24 مئی 2025 19:21

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال پہنچ گئے۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں رات کی ڈیوٹی پر کنسلٹنٹ کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نظام صحت کی بہتری کیلئے اربوں روپے کا بجٹ تضویض کررہے ہیں۔ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈرنگ کے پراسس کو انتہائی شفاف بنایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں بنائے جانے والے جدید سہولیات پر مشتمل نئے پرچی کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ہسپتال انتظامیہ سے یو ایچ آئی، پی ایل اے اور ہیلتھ کونسل سمیت مختلف ہیڈز میں بجٹ کی ایلوکیشن اور ایگزیکیوشن و ادویات کی خرید کیلئے کئے جانے والے ٹینڈرز پر تبادلہ خیال ہوا۔صحت کارڈ اور نارووال میڈیکل کالج میں مسنگ فسیلٹیز بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات