Live Updates

ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

290 بیگز میں 3 ہزار کلو چھالیہ مہارت کے ساتھ چھپا کر لائی جا رہی تھی، کسٹمز حکام

ہفتہ 24 مئی 2025 19:11

ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کے دوران مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ترجمان کے مطابق اسمگلرز کی جانب سے چھالیہ کو ٹف ٹائلز کے سانچوں میں مہارت سے چھپا کر کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

آر سی ڈی ہائی وے موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے مشکوک ٹرالر نمبر TKT-427 کو روکا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد 290 بیگز میں چھپائی گئی چھالیہ برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ چھالیہ کا مجموعی وزن 3ہزار کلوگرام ہے، جس کی مارکیٹ مالیت 24 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے نہ صرف چھالیہ ضبط کی بلکہ تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالر بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ حکام نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ضبط شدہ مال کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کر دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات