Live Updates

گورنر سندھ کی آزربائیجان کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت

پاکستان آزربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،کامران خان ٹیسوری

ہفتہ 24 مئی 2025 19:06

گورنر سندھ کی آزربائیجان کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں آزربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت پر آزربائیجان کے سفیرKhazar Farhadovنے گورنر سندھ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام نے استقبالیہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنر سندھ نے آزربائیجان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، اور ہر سطح پر مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آزربائیجان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کی حکومت و عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات