خیرپور، دو برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

ہفتہ 24 مئی 2025 19:10

خیرپور، دو برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں 2 برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دونوں برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔