Live Updates

وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات، واش منصوبے کا آغاز اور سیلاب متاثرین کے لیے رہائش کی فراہمی پر تبادلہ خیال

2022 کے سیلاب نے صوبے کا 70 فیصد حصہ زیر آب کر دیا، 1.2 کروڑ افراد متاثر ہوئے اور 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے،سید مراد علی شاہ

ہفتہ 24 مئی 2025 19:08

وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات، واش منصوبے کا آغاز اور سیلاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر انا بیجارڈ کر رہی تھیں۔ ملاقات میں سندھ میں واٹر، سینی ٹیشن اینڈ ہائجن (WASH) پروجیکٹ کے آغاز اور سیلاب متاثرین کی رہائش کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کی بہتری کے لیئے اجلاس میں 270 ملین ڈالر کی لاگت سے واش پروجیکٹ کے مثر آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

یہ منصوبہ سندھ کے 3200 سیلاب متاثرہ دیہاتوں میں صاف پانی، نکاسی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ منصوبے کی فنڈنگ میں ورلڈ بینک کا 75 ملین ڈالرز، اسلاسلامی ترقیاتی بینک کا 13 ملین ڈالرز، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 100 ملین ڈالرز اور سندھ حکومت کے 100 ملین ڈالر زشامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ پیپلز ہاسنگ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی جو بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر اور سماجی تبدیلی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سنہ 2022 کے سیلاب نے صوبے کا 70 فیصد حصہ زیر آب کر دیا، 1.2 کروڑ افراد متاثر ہوئے اور 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے۔ یہ منصوبہ 1.5 کروڑ دیہی آبادی کو کور کرتا ہے، جو دنیا کے 154 ممالک سے زیادہ ہے۔ اب تک 1.2 لاکھ مستحقین کے بینک اکانٹس کھولے جا چکے ہیں، 11.5 لاکھ افراد کو مالی امداد دی جا چکی ہے، 7.5 لاکھ گھروں کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہیں اور 5 لاکھ گھروں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

مزید یہ کہ 9 لاکھ زمینوں کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ خواتین کے نام پر جاری کیے گئے ہیں، تاکہ انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ اس منصوبے نے 10 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ دورے کے دوران ورلڈ بینک کے وفد نے وزیر اعلی ہاس کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعلی سندھ نے محترمہ فاطمہ جناح سمیت معروف پاکستانی خواتین کی تصاویر اور قیام پاکستان سے قبل اور بعد کے وزرائے اعلی کی تصویری گیلری دکھائی۔ وفد نے تاریخی فنِ تعمیر اور پیشکش کو سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات