وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا نارووال کا دورہ

ہفتہ 24 مئی 2025 18:42

وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا نارووال کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نارووال کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شہید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک نعیم کے گھرگئے۔خواجہ سلمان رفیق نے ملک نعیم کی شہادت پر اہل خانہ کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شہید ملک نعیم کے والدین اور بھائیوں سے ملاقات کی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شہید ملک نعیم جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں اور شہید ملک نعیم ایک فرض شناس اور قابل آفیسر تھے۔ ریسکیو کے مرکزی دفتر کو شہید ملک نعیم کے نام سے منسوب کریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور ڈی او ریسکیو اورنگزیب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :