Live Updates

ترنمول کانگریس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ

جمعہ 23 مئی 2025 18:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے وفد نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومت کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترنمول کانگریس کے پانچ رکنی وفدنے جس میں ڈیرک اوبرائن، ندیم الحق، ممتا ٹھاکر، مانس بھویا اور ساگاریکا گھوش شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عمر عبداللہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایم پی ساگاریکا گھوش نے ملاقات کے بعد کہاکہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ "ترنمول کانگریس وفاقیت کے اصول پر یقین رکھتی ہے، جو بھارت کے آئین کاحصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی لوگوں کا ایک جائز مطالبہ ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بااختیاربنایاجائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات