ای پے پنجاب کے ذریعے حکومت کو800 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

جمعہ 23 مئی 2025 18:48

ای پے پنجاب کے ذریعے حکومت کو800  ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ''ای پے پنجاب''کے ذریعے صوبائی حکومت کو اکتوبر2019 سے ابتک800 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز8 کروڑ60 لاکھ سے تجاوز کر گئیں ہیں۔یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے پنجاب کے ذریعے سیلز ٹیکس کی مد میں564 ارب روپے سے زائد، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں39 ارب روپے سے زائد، ٹوکن ٹیکس کی مد میں35 ارب روپے سے زائد جبکہ ٹریفک چالان کی مد میں19 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا ۔ای پے پنجاب کے تحت شہریوں کو18 محکموں کے87 مختلف محصولات کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے جس سے انہیں دفاتر کے غیر ضروری چکروں اور ایجنٹ مافیا سے نجات ملی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک58 لاکھ سے زائد شہری ای پے پنجاب ایپ ڈاون لوڈ کر چکے ہیں جو اس نظام کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای پے پنجاب نہ صرف عوام کیلئے آسانی کا باعث بنا ہے بلکہ سرکاری خزانے کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچا رہا ہے۔ہم اس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے مسلسل نئی خدمات شامل کر رہے ہیں تاکہ عوام کو گھر بیٹھے،محفوظ اور تیز ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :