اندور کے کارٹونسٹ پر آر ایس ایس کے خلاف قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ پر مقدمہ درج

جمعہ 23 مئی 2025 18:50

اندور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے آر ایس ایس کےخلاف سوشل میڈیاپر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر کارٹونسٹ ہیمنت مالویہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک وکیل اور آر ایس ایس کے کارکن ونے جوشی نے لسوڈیا پولیس سٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہیمنت مالویہ کے کارٹون "جارحانہ"، "فحش" اور "غیر مہذب" ہیں۔

(جاری ہے)

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارٹونسٹ کی سوشل میڈیا پوسٹوں کا مقصد ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور آر ایس ایس کی شبیہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہیمنت مالویہ نے جس پردفعہ 196، 299، اور 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اپنے فیس بک اکائونٹ سے وزیراعظم نریندر مودی، آر ایس ایس اورہندو بھگوان شیوا سے متعلق توہین آمیز پوسٹیں شیئر کی ہیں ۔مالویہ اندور کے ایک کارٹونسٹ ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ان کے کارٹونوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں انتظامیہ پر سوال اٹھایاگیا ہے ۔