عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو باعزت بری کر دیا

جمعہ 23 مئی 2025 19:32

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو باعزت بری کر دیا ، ملزم محمد اکرم پر 4100 گرام چرس رکھنے کا الزام تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شہباز نے مقدمہ نمبر 24/755 بجرم 9 سی کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اکرم ولد غلام غوث ساکن نوشہرہ ورکاں کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم محمد اکرم کے کونسل ابوذر مہدی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی باعزت بریت قانون و انصاف کی بالادستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون و انصاف کی بالادستی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :