ہری پور، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ پانی کے تحفظ میں انسانی کردار کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 19:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنےڈبلیو آر اے پی پراجیکٹ کے تحت ہری پور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ایک دلچسپ اور معلوماتی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا عنوان ’’پانی کے تحفظ میں انسانی کردار‘‘ تھا۔

(جاری ہے)

اس سوچ بچار سے بھرپور سیشن میں ٹیم نے پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل سے جڑے اہم مسائل کو اجاگر کیااور ایک انسان ہونے کے ناطے خواجہ سرا افراد کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیشن کے بعد شرکاء کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اور باہمی گفتگو ہوئی، جس میں پانی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی پائیداری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد محروم طبقوں کو شامل کرنا اور اُن میں پانی کے تحفظ کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔