سراج الحق کا خضدار سکول بس دھماکے میں شہید ہونے والی بچیوں کے والدین سے اظہار تعزیت

جمعہ 23 مئی 2025 19:45

کلرسیداں/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خضدار سکول بس دھماکہ میں شہید ہونے والی دو بچیوں کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے بلندئ درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

(جاری ہے)

متاثرین کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دہشت گردوں نے سکول بس پر نہیں بلکہ پوری قوم کے بچوں پر حملہ کیا ہے، اندوہناک واقعہ سے ہر پاکستانی غمگین ہے، بچے معصوم ہوتے ہیں انھیں ظلم کا نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ثابت کیا کہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں، پوری قوم اس حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ بس دھماکے میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لا کر انھیں کڑی سزا دی جائے۔