
ہزارہ یونیورسٹی میں شعبہ اردوکے زیرِ اہتمام ہزارہ کی خواتین افسانہ نگار کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد
جمعہ 23 مئی 2025 20:10
(جاری ہے)
ڈین کلیہ فنون ،جامعہ ہزارہ نے اپنے خطاب میں فی زمانہ تعلیمی و تحقیقی منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے ادبی و تخلیقی صلاحیتوں کا انفراد بیان کیا اور دونوں افسانہ نگاروں کو کتب کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ افسانوں کی ادبی جہات کو بھی نمایاں کیا ۔
مہمان مقررین میں نامور ناول نگار اور افسانہ نگار سید ماجد شاہ ،معروف دانش ور اور نقاد ڈاکٹر عامر سہیل اور شعبہ اردو ،شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی ،پشاور کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خورشید تھیں ۔اول الذکر مقرر سید ماجد شاہ نے اپنی گفتگو میں فنِ افسانہ نگاری کی روایت اور محاسن پر غیر روایتی اور غیر معمولی گفتگو کی ۔ ڈاکٹر عامر سہیل نے سمیہ زیب کے افسانوی مجموعے خواب رنگ کے موضوعاتی،فنی ،تکنینکی اور لسانی پہلوؤں پر عالمانہ نکات پیش کیے۔ مہمان مقررین کی گفتگو کے بعد صاحبِ کتاب شخصیات ڈاکٹر سیدہ رابعہ شاہ اور سمیہ زیب نے سامعین سے خطاب کیا اور اپنے افسانوی سفر سے آگاہ کرنے کے علاوہ تقریب کے اہتمام پر صدرِ شعبہ اردو اور مقررین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔صدرِ شعبہ اردو نے ڈین آف آرٹس ،جامعہ ہزارہ اور تمام مہمان مقررین سمیت جامعہ کے دیگر شعبوں کے اساتذہ کرام اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور اردو ادب کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد کے قریب اضافہ
-
حب کینال ٹو میں سنگین کرپشن کے خدشات، 12 ارب 76کروڑ روپے سے ناقص کام، نیب فوری تحقیقات کرے ،ْ سیف الدین ایڈوکیٹ
-
نمبر پلیٹ کا جو ٹھیکہ 55 کروڑ کا تھا وہ اب 6 ارب روپے کا ہوگیا، خواجہ اظہار الحسن
-
حکومتی اقدامات دھرے کے دھری؛ چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
کراچی،بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا، واردات کا مقدمہ درج
-
کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
-
پتوکی، زہریلا کھانا کھانے سے ماں ،بیٹا جاں بحق، دو بچوں کی حالت تشویشناک
-
’’اپنی چھت ، اپنا گھرپراجیکٹ‘‘ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ،6 ماہ میں50 ہزار سے زائد لون جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ترقیافتہ صوبے کیلئے امن ناگزیرہے،فیصل کنڈی
-
دہشتگردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کا علاقائی جرگے سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.