ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بونیر محمد ذیشان خان کا گاگرہ سکول کے امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بونیر محمد ذیشان خان نے گاگرہ سکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو نقل کی روک تھام کے حوالے سے ضروری انتظامی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چینہ بازار میں محتلف دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ضروری انتظامی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض سرکاری اصول وضوابط کی خلاف ورزیوں پر متنبہ کیا اور قانونی کارروائی کی۔ دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو چینہ کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف رجسٹر، ادویات اور صفائی کا نظام چیک کیا اور سٹاف کو ضروری انتظامی ہدایات دی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ نے ریسکیو 1122 سٹیشن کا بھی معا ئنہ کیا اور سٹاف کو ضروری انتظامی ہدایات دیں۔