ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کا سول ہسپتال کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے او پی ڈی ،ڈائیلاسز یونٹ، میل وارڈ، فیمیل وارڈ، نرسری یونٹ ، لیبارٹری ،ادویات، سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق گھنیہ نے انہیں سول ہسپتال میں لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ایمرجنسی حالات سے نمٹنے اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال کے جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان مسائل کا حل بہتر معنوں میں تلاش کیا جا سکے اور لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں جو رکاوٹیں درپیش آرہی ہیں ان کا تدارک ہو سکے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اپنی تمام خدمات سرانجام دے گی تاکہ لوگوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ، آئندہ بھی سرپرائز وزٹ کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو جو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اس کے متعلق بہتر معنوں میں اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :