زیارت میں یونیسف کے زیر اہتمام پرائمری فیمیل اساتذہ کیلئے چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) یونیسف کے زیر اہتمام پرائمری فیمیل اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی تھے۔ فدا پنیزئی نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا اور ضلع میں یونیسف کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرذکاء اللہ درانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اب جو کچھ آپ نے سیکھا ہے اسے عملی طور پر کلاس روم میں نافذ کریں اور مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ،اپنی ڈیوٹی کی پابندی کریں اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کریں غفلت پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :