Live Updates

م*کلاس تھری مارکیٹوں میں دکانوں کا خاتمہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔ خالد چوہدری

_ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کا وزیر داخلہ نوٹس لیں

جمعہ 23 مئی 2025 22:15

]اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجراں کے سیکرٹری اطلاعات اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز بنائے گئے تھے جو ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔ سی ڈی اے نے گذشتہ کچھ عرصہ سے نئے نقشے پاس کر کے دکانیں ختم کرنے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ اسلام آباد کے رہائشی متاثر ہو رہے ہیں۔

کیوں کہ گھریلو ضروریات کی تمام خریداری اپنے محلے کی مارکیٹوں میں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مارکیٹ کی ڈیزائینگ مقامی ضرورت کے مطابق کی گئی ہے۔ سبزی - فروٹ - جنرل سٹور ، تنور ، ریسٹورنٹ - اور دیگر اشیائ کی دکانیں ختم کر کے بحران پیدا کیا گیا ھے۔ عام ضروریات کی دکانیں ختم کرنا ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیرمین سی ڈی اے اس خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ فاروقیہ مارکیٹ میں نئے پلازے کی تعمیر کی کوئی گنجائش نہ ہے۔ لیکن چونکہ ایف سیکٹر ہے اس لئے مارکیٹ کے مین راستہ میں پلاٹ بنا کر نیلامی میں رکھ دیا گیا ھے۔ کیا لوگ مارکیٹ میں ہیلی کاپٹر سے داخل ہونگے۔ انہوں نے اپیل کی کہ فاروقیہ مارکیٹ ایف سکس ون کا مجوزہ پلاٹ نیلامی کی فہرست سے خارج کیا جائی

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات