انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

جمعہ 23 مئی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ضلع بھر سے پولیو کی وباء کو ختم کیا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی ،ڈاکٹر غلام یاسین داجلی ،صدام حسین ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ممتاز حسین ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کے وسیع تر مفاد میں ہے ،اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ،پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے جن افسران کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ۔وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ پولیو کے خلاف جہاد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :