Live Updates

سرینگر، ”کے ٹی اے“ کا معاشی بدحالی پر اظہار تشویش

ہفتہ 24 مئی 2025 11:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں “کشمیر ٹریڈ الائنس“ (کے ٹی اے) نے علاقے کی معاشی بدحالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی کاروباری طبقہ شدید بحران سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے ٹی اے کے صدراعجاز شاہدر نے اپنے ایک بیان میں علاقے میں موجودہ کاروباری ماحول کی ایک بھیانک تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کاروبار عملی طور پر ٹھپ ہے ، لوگ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور مجموعی اقتصادی سرگرمیاں تقریباً جام ہیں۔انہوں نے نتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تاجروں کی مدد کے لیے ایک جامع پیکج کا اعلان کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو بہت سے ادارے مستقل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات