Live Updates

عبداللہ شفیق میں روہت شرما کی جھلک

کراچی کنگز کے خلاف عبداللہ شفیق کے شاٹ دیکھ کر ایسا لگا جیسے روہت شرما ہو،تجزیہ کار

ہفتہ 24 مئی 2025 12:07

عبداللہ شفیق میں روہت شرما کی جھلک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)کیا لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق میں بھارتی کپتان روہت شرما کی جھلک نظر آتی ہی تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف عبداللہ شفیق کے شاٹ دیکھ کر ایسا لگا جیسے روہت شرما ہو، انہوں نے حسن علی کو تیز گیند پر پل شاٹ مارا تھا۔

(جاری ہے)

باسط علی نے کہا کہ عبداللہ شفیق کٹ اور پل شاٹ اچھا مارتا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر پی ایس ایل میں نہیں ہوتا، اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پچز مختلف ہوتی ہیں جس طرح وہ کل کھیلا ہے اس طرح اس کو شروع میں کھیلنا چاہیے تھا جب وہ انڈر 19 کھیل کر پاکستان ٹیم میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک کھلاڑی منصور اختر تھے وہ ڈومیسٹک میں بہت پرفارم کرتے تھے لیکن انٹرنیشنل میچ میں آؤٹ ہوجاتے تھے اور بھی بہت سے نام ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ عبداللہ شفیق کو انٹرنیشنل میں بہت مواقع ملے ہیں جس طرح بتایا جاتا ہے اس طرح کی ان کی پرفارمنس نہیں ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بیٹنگ میں نکھار آتا ہے، ڈراپ ہونے کے بعد یا ٹیم میں آنے کے بعد عبداللہ شفیق بہتر ہوتے جارہے ہیں اب یہ کم بیک کریں گے تو ان کی پرفارمنس اچھی ہوگی، ان کی کل کی اننگز میں بیٹنگ کی کلاس نظر آئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات