اوکاڑہ‘ ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، باپ، بیٹی اور 2 بیٹے جاں بحق

حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا

ہفتہ 24 مئی 2025 15:03

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت و کوتاہی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔