ڈرگ فری پنجاب ویژن ،راولپنڈی میں خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار،13 کلو سے زائد چرس برآمد

ہفتہ 24 مئی 2025 15:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت 08 ملزمان گرفتار کر کے 13 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ہفتہ کو سی پی او سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ، روات اور کلر سیداں کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 08 ملزمان گرفتار کر کے 13 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔