Live Updates

چھالیہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار،4رکشے، 97بورے چھالیہ برآمد

ہفتہ 24 مئی 2025 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) کراچی کے تھانہ پاکستان بازار کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرنے والے 4 رکنی مبینہ گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4رکشے، 97بورے چھالیہ اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حکمت اللہ ولد عبد الجبار، اسد ولد حاجی، محمد نعیم ولد ہارون اور ریحام ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔گرفتار ملزمان جھگی ہوٹل گلشن ضیا ء اور اطراف کے علاقوں میں رکشوں کے ذریعے چھالیہ سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات