
ماحولیاتی تبدیلی ایک ایسی عالمی حقیقت ہے جو کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں،مصدق ملک
سیاسی و ماحولیاتی اصولوں پر مبنی ایک نیا عالمی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت تاکہ امن، استحکام اور کرہ ارض کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے بین الاقوامی قوانین، عدم جارحیت، اور اصولی مکالمے کی بنیاد پر ہی دنیا ایک مستحکم اور پرامن مستقبل کی جانب بڑھ سکتی ہے،وفاقی وزیرماحولیاتی
ہفتہ 24 مئی 2025 16:48

(جاری ہے)
یہ اجلاس سینئر سفارت کاروں، پالیسی ماہرین، اور حکومتی عہدیداران کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور اصولی سفارت کاری کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
پینل سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے زور دیا کہ موثر سفارت کاری کی بنیاد باہمی ہمدردی، تفہیم اور نیک نیتی پر مبنی مکالمے پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیرپا امن کا قیام اسی صورت ممکن ہے جب اقوامِ عالم ایک دوسرے کے وقار کا احترام کریں اور تنازعات کے حل کو ترجیح دیں، نہ کہ بالادستی کو۔حالیہ پاکبھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان یکطرفہ جارحیت کا مسلسل نشانہ بنتا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے نہ صرف شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ آبی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ان حالات میں پاکستان کو مکمل حق حاصل تھا کہ وہ اسی شدت سے جواب دے، تاہم پاکستان نے بین الاقوامی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف فوجی اہداف تک اپنی کارروائی محدود رکھی۔وفاقی وزیر نے اس امر کی نشاندہی کی کہ بھارت کی عسکری حکمت عملی اسرائیلی طرزِ فکر سے مماثلت رکھتی ہے، جسے جارحانہ دفاع کے اصول کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رویے کی جھلک عالمی سطح پر مختلف ریاستوں میں بھی دکھائی دیتی ہے، جو اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے جارحیت کو تحفظ کا نام دیتی ہیں۔جوہری صلاحیت سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی تیاری پر سوالات غیر ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب روایتی عسکری ذرائع سے موثر انداز میں دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور اس حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش نہیں۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی اولین ترجیح علاقائی اور عالمی امن کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین، عدم جارحیت، اور اصولی مکالمے کی بنیاد پر ہی دنیا ایک مستحکم اور پرامن مستقبل کی جانب بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر عالمی برادری نے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہ کی تو موجودہ عالمی نظام انارکی کا شکار ہو جائے گا، اور دنیا ایک غیر یقینی اور خطرناک صورتحال سے دوچار ہو سکتی ہے۔ماحولیاتی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک ایسی عالمی حقیقت ہے جو کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانیت کی اقدار سرحدوں سے بالا تر ہیں، اسی طرح ماحولیاتی تغیرات کے اثرات بھی عالمی سطح پر مشترکہ طور پر محسوس کیے جائیں گے،درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا، اور موسمیاتی عدم استحکام، پوری دنیا کے لیے ایک اجتماعی خطرہ ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اور ماحولیاتی اصولوں پر مبنی ایک نیا عالمی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ امن، استحکام اور کرہ ارض کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ پینل نشست پاکستان کی اس پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سفارت کاری، انصاف، موسمیاتی اقدام، اور طویل المیعاد استحکام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ
-
موزمبیق: مسلح تنازعات اور موسمی آفات 25,000 لوگوں کی نقل مکانی کا سبب
-
یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
-
وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
’فون پر آخری پیغام لکھ لیا تھا جو شاید میرے جنازے میں پڑھا جاتا‘
-
معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں ‘ احسن اقبال
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
-
ایران کی قومی کونسل نے متنازعہ حجاب قانون کا نفاذ روک دیا
-
کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا
-
دنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی پیدا کرنے والے ممالک میںچین سرفہرست
-
آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، سربراہ پاک بحریہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.